ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکز اور ریاست میں ایک حکومت کا ہونا بہتر ہے: سدانند گوڑا

مرکز اور ریاست میں ایک حکومت کا ہونا بہتر ہے: سدانند گوڑا

Sun, 30 Jun 2019 10:56:26    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جون (ایس او  نیوز) ریاست اور مرکز میں ایک ہی پارٹی کی حکومت ہو تو بہتر ہے، اس سے ریاست کے کامو ں میں آسانی ہوگی۔ بہت جلد ریاست میں بی جے پی برسر اقتدار آکر رہے گی۔ یہ باتیں مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہیں۔ وجئے نگرمیں آج لوک سبھا انتخابات میں جتانے والے عوام سے اظہار تشکر اور اراکین پارلیمان کے تہنیتی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر کے طورپر 5دن دہلی میں رہوں گا اور دو دن بنگلورمیں قیام کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی کامیاب شبیہ سے لوک سبھا انتخابات میں جیت حاصل کرنا ممکن ہوا ہے۔ عوام نے معقول اورمضبوط قائد کو ووٹ دیا ہے۔عوام نے مودی کے کارناموں کو پسند کرتے ہوئے بی جے پی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ مرکزی وزیر ہونے کے بعد میری ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے۔ اب ہمارے درمیان اننت کمار نہیں رہے، اس لئے ذمہ داری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ریاست کی ترقی سے متعلق مرکزی حکومت سے آنے والی امداد کو ریاست کو لانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی صلاح ایڈی یورپا نے مجھے دی ہے۔ ان کی ہدایت کے مطابق ریاست کی ترقی کے سلسلہ میں پابند رہوں گا۔رکن پارلیمان پی سی موہن نے کہا کہ میرے رکن پارلیمان بننے کی وجہ بی ایس ایڈی یورپا ہیں،مجھ جیسے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے کی نشاندہی کرتے ہوئے ایڈی یورپا نے مجھے سیاست میں لایا ہے۔ بنگلور کو سب اربن ریل لانے کاآنجہانی اننت کمار کا خواب پورا ہوکر رہے گا۔ مرکز کے بجٹ میں 16ہزار کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ ترقیاتی کام عنقریب شروع کئے جانے کا بھروسہ مرکزی مملکتی وزیر سریش انگڈی نے دلایا ہے۔ اس موقع پر بی ایس ایڈی یورپا، تیجسوی سوریا اور پی سی موہن کو تہنیت پیش کی گئی۔ پروگرام میں سابق نائب وزیراعلیٰ آر اشوک،وی سومنا، اروند لمباولی، بی بی ایم پی اراکین اومیش کٹی،موہن کمار،راجیش پرساد ودیگر شریک رہے۔


Share: